حماد حیدر

سربراہ آپریشنز

حماد حیدر تقریبا 20 برسوں سے پاکستان میں موجود کئی مقامی اور بین الاقوامی تجارتی بینکوں میں خدما...

حماد حیدر

سربراہ آپریشنز

حماد حیدر تقریبا 20 برسوں سے پاکستان میں موجود کئی مقامی اور بین الاقوامی تجارتی بینکوں میں خدمات کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں، جہاں آپ نے بینکاری کے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرتے ہوئے ترقی کے کئی منازل طے کیئے ہیں۔ آپ آپریشنز، بزنس ٹیکنالوجی پروڈکٹس، آپریشنل رسک اور برانچ بینکنگ آپریشنز کے میدان میں بنیادی صلاحیتوں کے ساتھ مختلف پیشہ ورانہ تجربات کے حامل ہیں۔ آپ کا بینکنگ کیریئر کا آغاز امارات بینک انٹرنیشنل سے شروع ہوا،KMBL میں شمولیت سے قبل آپ الائیڈ بینک میں ہیڈ - آلٹرنیٹ ڈیلیوری چینلز تھے ۔ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ز، کامرس اینڈ بزنس میں  بیک گراونڈ ، اس طرح کے متحرک اسائنمنٹس اور رول پر کام کرتے ہوئے آپ نے ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کے لئے ایک مہارت کا سیٹ ترتیب دیا، جس نے آئی ٹی عملیت کو فروغ دیا، اور جس نے اسے آرگنائزیشن کے لیے ٹیکنالوجی سے چلنے والی مصنوعات کو ان کی کاروباری ضروریات کے مطابق بڑھانے کے لئے کام کرنے کا اہل بنایا۔ حماد حیدر انتہائی متحرک اور عملی فرد ہیں۔ آپ بہترین تجزیہ کاری کے علاوہ تر قی و حکمت عملی میں بہتری لانے کے لئے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ تجارتی بینکاری کے علاوہ آپ کی مہارت کے دیگر شعبوں میں پی پی آر اور سسٹم مائیگریشنز شامل ہیں۔

آمنہ حسن

گروپ ہیڈ بزنس

آمنہ حسن سروس سیکٹر میں 20 برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔ آپ سماجی معاشی طور پر کمزور طبقوں ...

آمنہ حسن

گروپ ہیڈ بزنس

آمنہ حسن سروس سیکٹر میں 20 برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔ آپ سماجی معاشی طور پر کمزور طبقوں جیسے آن پڑھ جوان افراد، مزدور بچوں اور معذور افراد کے لیے نچلی سطحوں پر اقدامات کی انتظام کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں۔ مینجمنٹ میں ایم بی اے اور اطلاقی نفسیات میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ آپ مسائل کے حل اور صارفین سے معاملات طے کرنے کی مہارت رکھتی ہیں۔ KMBL کی 20 برسوں کی وابستگی کے ساتھ آپ بر انچ، علاقے ، خطے اور قومی سطح پر موٹرریٹیل ڈسٹری بیوشن اور کلائنٹ سروس پلیٹ فارم کے قیام سے متعلق اپنی خدمات کے لیے بھی معروف ہیں۔ آغاز ہی میں بطور برانچ منیجرKMBL میں شمولیت کے بعد محترمہ آمنہ تان ترقی کے منازل طے کرتی رہیں اور سینیر مینجمنٹ ٹیم کی پہلی خاتون رکن بن گئیں۔ آپ نے ہارورڈ یونیورسٹی، بولڈر، امریکہ کے کینڈری اسکول سے مائیکر و انٹر پرائز مینجمنٹ میں خصوصی تربیت حاصل کی ہے اور کئی ملکی اداروں سے مینجمنٹ اور ریٹیل سے متعلق تربیت بھی حاصل کر چکی ہیں۔ آپ کے پورتفولیو میں بین الا قوامی تجربات کے حصول کے لیے بی آر آئی انڈونیشیا، ایمون تاجکستان اور ایم - پیا، کینیا کے مطالعاتی سفر بھی شامل ہیں۔

سلیم اختر بھٹی

گروپ ہیڈ فنانس اور سی ایف او

25 برسوں کے صنعتی تجربے کے ساتھ ، سلیم اختر بھٹی ایک ماہر مالیات ہیں۔ آپ نے خوشحالی مائیکرو فنان...

سلیم اختر بھٹی

گروپ ہیڈ فنانس اور سی ایف او

25 برسوں کے صنعتی تجربے کے ساتھ ، سلیم اختر بھٹی ایک ماہر مالیات ہیں۔ آپ نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک میں سن 2001ء میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل آپ فنانشل اسٹریٹجی، پلانگ، فنانشل اور مینجمنٹ اکاؤنٹنگ ، بجنگ، ٹیکس پلانگ، فنانشل پالیسیز اور کنٹرولز کی وضاحت کے ذریعے فنانس اور اکاؤنٹنگ فنکشن میں رہنمائی اور اسٹریٹجک سمت کی فراہمی کرتے ہوئے کئی بڑے بڑے انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔