Submitted by shakil on Thu, 08/26/2021 - 13:03
Khushhali apna makaan

پروڈکٹ کا نام

خوشحالی اپنا مکان

پروڈکٹ کی قسم

حکومت پاکستان کی مارک اپ سبسڈی سکیم کے تحت کم لاگت والے گھروں کے لیے انفرادی قرضہ

پروڈکٹ کا مقصد

تعمیر شدہ مکان کی خریداری کے لئے مالی اعانت

فلیٹ کی خریداری کے لئے مالی اعانت

زمین کی خریداری اور اس کے بعد تعمیر کے لئے مالی اعانت

گاہک کی ملکیتی زمین پر مکان کی تعمیر کے لئے

گاہک کے تعمیرشده ذاتی مکان میں توسیع / مرمت

نوٹ: صرف زمین ، پلاٹوں کی خریداری کے لئے ہاؤسنگ فنانس کی اجازت نہیں ہے مگر زمین , پلاٹ کی خریداری اور اس پر تعمیر کے لئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

قرض کی اہلیت کا معیار

  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) کے حامل تمام پاکستانی مردو خواتین
  • قرض کے لئے درخواست دیتے وقت عمر25سے65سال تک ہونا ضروری ہے
  • پہلی بار گھر کے مالک کسی بھی تعمیر شدہ مکان کے مالک نہیں خوشحالی اپنا مکان سکیم کے طریقہ کار کے مطابق بیان حلفی اور دیگر دستاویزات درخواست کے ساتھ منسلک کر کے جمع کرائیں۔
  • اس سکیم کے تحت کوئی بھی فردصرف ایک بارسبسڈی والے ہاوس لون کی سہولت حاصل کرسکتاہے
  • بینک کی کریڈٹ پالیسی کے مطابق اخراجات لا گو ہونگے

دورانیہ

کم سے کم : 5 سال

زیادہ سے زیادہ: 20 سال

ادائیگی کا طریقہ کار

مساوی ماہانہ اقساط کی صورت میں

ضمانت

GMSS کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق، قرض والا گھر ،خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے حق میں رہن رکھا جائے گا۔

قرضہ کی حد( کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ)

 250,000 روپے سے لے کر2,000,000 روپے تک

سروس چارجز

پہلے 5سال کے لیے 5 فیصد

اگلے 5سال کے لیے7فیصد

اگلے 10 سال کے لیے  7 فیصد + KIBOR 

متعلقہ پراڈکٹس